ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔ 12جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یو نٹ 122-B کے کارکن محمد خور شید کے والد محمد لطیف اورابرا ھیم حیدری سیکٹر یو نٹ گا ہی فقیر گو ٹھ کے کا رکن محمد رفیق کھو سو کے بھا ئی ارسلان کھو سو، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے کارکن سید منصور کی والدہ زینب بی بی ، اورنگی سیکٹر یونٹ 118/Bکے کارکن محمد اکرم صدیقی کی والدہ جمیلہ خاتون، اورنگی سیکٹر یونٹ 123کے کارکن عمران شریف کے والد محمد شریف اور ایم کیو ایم کے ایم او سی ،گڈاپ سیکٹر یونٹ گل گوٹھ کے کارکن محمد نواز کی اہلیہ شہناز بی بی اورایم کیو ایم حیدرآباد لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج عبدالحق قریشی ایڈوکیٹ کی والدہ انتقا ل پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سو گوا ر لو احقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا رکر تے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو مین کو اپنی جواررحمت میں اعلی مقا م عطا فرما ئے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ بردا شت کرنے کا حوصلہ عطا کرے (آمین)۔