قومی بجٹ 2013-14 پر ایم کیوایم کے تفصیلی مؤقف کی تیاری کیلئے قائد تحریک الطاف حسین نے منتخب نمائندوں، آئینی و قانونی ماہرین اور ماہرین معاشیات کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
یہ اجلاس 14، جون کو بعد نماز جمعہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ہوگا
اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، آئینی و قانونی ماہرین اور معاشی ماہرین شرکت کریں گے
رابطہ کمیٹی لندن کے اراکین بذریعہ وڈیو لنک شریک ہونگے
ایم کیوایم بجٹ کے بارے میں اپنا تفصیلی مؤقف اس اجلاس کے بعد جاری کرے گی
لندن۔۔۔12، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بدھ کے ر وز قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے قومی بجٹ 2013-14 پر ایم کیوایم کے تفصیلی مؤقف کی تیاری کیلئے تمام حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، کا مورخہ 14،جون 2013ء کو بعدنماز جمعہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ، آئینی وقانونی ماہرین اور معاشی ماہرین شریک ہونگے ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے علاوہ رابطہ کمیٹی لندن کے اراکین بھی بذریعہ وڈیولنک شریک ہونگے ۔ ایم کیوایم بجٹ کے بارے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اپنا تفصیلی مؤقف اس اجلاس کے بعد جاری کرے گی ۔