سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اقبال قریشی کی ہمشیرہ ، ایف ایف سی کے رکن کی بھابھی اور کارکن کے والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔10، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اقبال قریشی کی ہمشیرہ محترمہ یاسمین، ایم کیوایم فیکس فائنڈنگ کمیٹی کے رکن سلیم شیخ کی بھابھی اورایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 123کے کارکن دلشاد احمد کے والد عبد الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)