Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کا35 واں یوم تاسیس ؍کارکنان کی جانب سے نائن زیرو پر تجدید عہد وفا کیا گیا


اے پی ایم ایس او کا35 واں یوم تاسیس ؍کارکنان کی جانب سے نائن زیرو پر تجدید عہد وفا کیا گیا
 Posted on: 6/11/2013
اے پی ایم ایس او کا35 واں یوم تاسیس ؍کارکنان کی جانب سے نائن زیرو پر تجدید عہد وفا کیا گیا
کراچی ۔۔۔ 11 جون 2013ء
گیارہ جون 2013کواے پی ایم ایس اوکے 35ویںیومِ تاسیس کے موقع پر10جون کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرتجدیدعہدوفامنعقدکیاگیاجس سے ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیااورکارکنان کواے پی ایم ایس اوکے35ویںیوم تاسیس کی دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی ۔ اس سے قبل تجدیدعہدوفاکے سلسلے میں کارکنان کی جانب سے نائن زیروپر سینکڑوں شمعیں روشن کی گئی جبکہ اس موقع پرہزاروں کارکنان اپنے محبوب قائدجناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کرنے کیلئے نائن زیروپرجمع ہوئے ۔ تجدید عہد وفا کی تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹر نصرت، انجینئر ناصر جمال و اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سینٹرز،تنظیمی کمیٹی کے ارکان، سیکٹرز یونٹ کے عہدیداران ، اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کے ارکان سمیت ہزاروں کارکنان موجو دتھے۔اے پی ایم ایس اوکے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر نائن زیرو کوپھولوں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیاتھا جبکہ نائن زیروکی اطراف کی تمام عمارتوں اور گلیوں میں رنگ برنگی برقی قمقموں سے روشن کیا گیا تھا جبکہ تمام عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں پر متحدہ قومی موومنٹ کے پرچم لگائے گئے تھے ،نائن زیرو کے اطراف کی تمام گلیوں میں اے پی ایم ایس او کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر کے پورٹریٹ لگائے کیے گئے تھے جن پر ’’ ہم کو منزل نہیں رہنماء چاہیے ‘‘’’ جستجو ہے رواں ، عزم ہے جواں‘‘ ’’ ہے نقیب انقلاب الطاف الطاف‘‘ تحریر تھا۔اے پی ایم ایس اوکے35ویں یوم تاسیس کے موقع پرنائن زیرو پرموجود ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کاجوش وخروش قابل دید تھا جو وقفے وقفے سے جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جس کی گونج دوردور تک سنائی دے رہی تھی۔اس موقع پرایم کیوایم کاترانہ ہم سب کے قائد۔۔۔ آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں بجایاگیاجس پرتمام کارکنان نے ایک آواز ہوکر ترانہ گایااور ہاتھ فضاء میں اٹھاکرجناب الطاف حسین کاوفاداراورثابت قدم رہنے کاعہدکیا۔

12/24/2024 6:38:19 PM