Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمار ی نئی نسل کو وہ تاریخ پڑھائی جاتی ہے جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔الطاف حسین


ہمار ی نئی نسل کو وہ تاریخ پڑھائی جاتی ہے جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 6/10/2013
ہمیں اپنے بچوں کواپنے ملک اورصوبوں کے بڑے بڑے اکابرین ، دانشوروں اور شاعروں کی
تاریخ پڑھاناچاہیے۔انہیں برصغیرکی تاریخ اور مشاہیرکے بارے میں پڑھاناچاہیے
تاریخ کاعلم حاصل کرنے اوراسے بیان کرنے کیلئے ہرقسم کے تعصب اور جانبداری سے بالاترہوناضروری ہے
تعصب اورجانبداری کی سوچ حقائق سے دورلے جاتی ہے ۔نائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے نئی نسل کو وہ تاریخ پڑھائی جاتی ہے جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے یہ بات آج صبح ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہرملک میں وہاں کے شہر، صوبہ یاریاست اورملک کی جغرافیائی تاریخ اوروہاں کے مشاہیر،اکابرین اوراس خطے کے بڑے بڑے دانشوروں،شاعروں کے بارے میں پڑھایاجاتاہے لیکن بدقسمتی سے ہم اپنی قوم کواپنے ملک کی اصل قومی اورعلاقائی تاریخ نہیں پڑھاتے بلکہ اس کے بجائے وہ تاریخ پڑھاتے ہیں جس کاہمارے ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ایساکرکے ہم کوئی اچھاعمل نہیں کررہے ہیں ۔اگرچہ ہمیں تاریخ کے علم کے طورپر اپنے بچوں کو دیگرممالک یابراعظموں کی تاریخ ضرور بتاناچاہیے لیکن ہمیں اپنے بچوں کواپنے ملک اورصوبوں کے بڑے بڑے اکابرین ، دانشوروں اور شاعروں کی تاریخ پڑھاناچاہیے۔انہیں برصغیرکی تاریخ اور مشاہیرکے بارے میں پڑھاناچاہیے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تاریخ کاعلم حاصل کرنے اوراسے بیان کرنے کیلئے ہرقسم کے تعصب اور جانبداری سے بالاترہوناضروری ہے کیونکہ تعصب اورجانبداری کی سوچ حقائق سے دورلے جاتی ہے۔

12/24/2024 6:43:35 PM