پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 265 ڈسٹرکٹ لیہ کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کی امیدوار محترمہ نسرین کوثر کے جواں سالہ بیٹے حمزہ کے قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
مقتول حمزہ کی والدہ محترمہ سمیت تمام سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔9، جون 2013ء
متحدہ قومی موونٹ کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن 2013ء میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 265ڈسٹرکٹ لیہ کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کی امیدوار محترمہ نسرین کوثر کے جواں سالہ بیٹے حمزہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے بیدردی سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ محترمہ نسرین کوثر کے جواں سالہ بیٹے کے سفاکانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے آئین و قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول حمز ہ کی والدہ محترمہ نسرین کوثر سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول حمزہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)