آل کراچی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر عتیق میر کی وفد کے ارکان کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
کراچی:۔۔۔8؍ جون 2013ء
آل کراچی تاجراتحاد ایسوسی ایشن کے25رکنی وفد نے صدر عتیق میر کے ہمراہ گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد ، عامر خان اور واسع جلیل سے ملاقات کی ۔ملاقات میںآل کراچی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے افراد نے گزشتہ دنوں ملیر میں کالعدم امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد شہیدہونے والے ایم کیوایم ملیر کے تین ہمدردوں کی المناک شہادت پر دلی تعزیت کااظہارکیااورشہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔اس موقع پرآل کراچی تاجراتحاد ایسوسی ایشن وفد کے ارکان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ کالعدم امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردتاجر وں کو اغواء کرکے تاوان وصول کررہے ہیں ،بھتے کی پرچیاں ارسال کی جارہی ہیں اور بھتہ نے دینے کے کی پاداش میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں اوردہشت گردی کے ذریعے کاروبارکو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تاجربرادری کی گزارشات کوغورسے سنااوران سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کی اپیل پرپرامن یوم سوگ میں بھرپورساتھ دینے ، مکمل حمایت اور کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کو یقین دلایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں تاجر برادری کے ساتھ ہے اورتاجروں کودرپیش مشکلات اورمسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھائے گی۔