Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کی موجودہ حکومت دیہی سندھ کے نمائندوں کی حکومت ہے جس میں شہری سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں۔ ڈاکٹرنصرت


 Posted on: 6/8/2013 1
سندھ کی موجودہ حکومت دیہی سندھ کے نمائندوں کی حکومت ہے جس میں شہری سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں۔ ڈاکٹرنصرت 
صوبہ سندھ صرف دیہی سندھ کانام نہیں بلکہ سندھ کے شہری علاقے بھی سندھ دھرتی کاحصہ ہیں 
لسانی عصبیت اورتفریق کے باعث مہاجروں میں احساس محرومی تیزی سے پروان چڑھ رہاہے
اگر لسانی تفریق اورعصبیت کایہ عمل اسی طرح جاری رہا تویہ عمل شہری سندھ میں پائے جانے والے
احساس محرومی میں مزیداضافے اورسندھ کے مستقل باشندوں میں دوریاں پیداکرنے کا سبب بنے گا
کراچی ۔۔۔ 8 جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت نے کہاہے کہ سندھ کی موجودہ حکومت دیہی سندھ کے نمائندوں کی حکومت ہے جس میں شہری سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ صرف دیہی سندھ کانام نہیں بلکہ سندھ کے شہری علاقے بھی سندھ دھرتی کاحصہ ہیں ۔ ڈاکٹرنصرت نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداداپناسب کچھ پاکستان کے نام پرقربان کرکے یہاں آئے تھے ، ہمیں امیدتھی کہ یہاں سب پاکستانی بنکررہیں گے اورایک دوسرے کے حقوق کااحترام کریں گے اور سب کے ساتھ مساوی سلوک ہوگالیکن یہ ا مرافسوسناک ہے کہ 65 برس گزرجانے کے باوجودآج تک لسانی وعلاقائی نفرتیں اورعصبیتیں ختم نہیں ہوپائیں ، اسی لسانی عصبیت اورتفریق کے باعث مہاجروں میں بھی احساس محرومی تیزی سے پروان چڑھ رہاہے ۔ ڈاکٹر نصرت نے کہاکہ اگر لسانی تفریق اورعصبیت کایہ عمل اسی طرح جاری رہااورلوگوں کو امتیازی سلوک کانشانہ بنایاجاتارہاتویہ عمل شہری سندھ میں پائے جانے والے احساس محرومی میں مزیداضافے اورسندھ کے مستقل باشندوں میں دوریاں پیداکرنے کا سبب بنے گا۔



12/24/2024 6:17:49 PM