Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی کے قتل میں ملوث گینگ وارکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،رابطہ کمیٹی


رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی کے قتل میں ملوث گینگ وارکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/8/2013 1
رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی کے قتل میں ملوث گینگ وارکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،رابطہ کمیٹی
سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی میں گینگ وارکے دہشت گردوں نے شہربھرمیں دہشت گردی اورجرائم کی وارداتوں کابازارگرم کررکھاہے
صوبائی حکومت کے دباؤکے باعث پولیس وانتظامیہ گینگ وارکے دہشت گردوں کے آگے مکمل طورپربے بس نظرآتی ہے
وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ،ہمدردعوام اورتاجربرادری 
سمیت معصوم شہریوں کے قتل کے واقعات کاسنجیدگی سے نوٹس لیں،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی:۔۔۔8؍ جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے اندھادھندفائرنگ کرکے رنچھوڑلائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کوشہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمددوں سمیت تاجروں اورصنعتکاروں کے قتل میں ملوث گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے شہربھرمیں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان اورقتل وغارتگری سمیت سنگین جرائم کابازارگرم کررکھاہے جوشہرکاامن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان، ہمدرد عوام اورتاجربرادری کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاہم پولیس وانتظامیہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے آگے بے بس ہوچکی ہے اورکوئی انہیں روکنے والانہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ رات رنچھوڑلائن کے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکن وقاص علی کوبھی گینگ وارکے دہشت گردوں نے اس وقت اندھادھندفائرنگ کرکے شہیدکیاجب وہ اپنے گھرجارہے تھے کہ موٹرسائیکل پرسوارگینگ وارکے دہشت گردوں نے ان پرفائرنگ کردی جس سے وقاص علی موقع پرہی شہیدہوگئے۔رابطہ کمیٹی نے وقاص علی شہید کے تمام لواحقین سے دلی وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ وقاص علی شہیدکواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے پرزورمطالبہ کیا کہ وقاص علی شہید کے سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتار کیاجائے اورایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورہمدردعوام کے قتل میں ملوث لیاری گینگ واردہشت گردوں کو گرفتار کے قرار واقعی سزا دی جائے۔



12/24/2024 6:31:20 PM