ممتاز صحافی، دانشور، مقامی روزنامے کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی والدہ محترمہ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔7، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسن نے ممتاز صحافی ، دانشور اور نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سعید خاور کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔