جاپان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے جنوبی ایشیاء ٹاکا ہیرو تمورا کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات
کراچی ۔۔۔7، جون 2013ء
جاپان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے جنوبی ایشیاء ٹاکا ہیرو تمورا (TAKAHIRO TAMURA)گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں عام انتخابات 2013کے بعد ملک کے مستقبل ، ایم کیوایم کے وفاقی اور صوبائی سطح پر اپوزیشن کیلئے کردار اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔