قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدابھی تک ہمارے 9کارکنان لاپتہ ہیں جن کاہمیں کچھ نہیں پتہ کہ کس حال میں ہیں آیا کہ ہ وہ زندہ بھی ہیں یانہیں؟ ،خالدمقبول صدیقی
گزشتہ روزملیرمیں گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے تین ہمدردوں کااغواء کے بعدبہیمانہ قتل لمحہ فکریہ ہے
وقت آگیاہے کہ کراچی کے عوام خوداپنی حفاظت کافیصلہ کریں، ایم کیوایم کے اپوزیشن میں بیٹھنے کی پاداش میں پہلے بھی شہرکوخاک وخون میں نہلایا گیا تھا اوراب بھی حالات بتارہے ہیں کہ وہ سازش کی جارہی ہے
سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث شہرمیں قتل وغارت،بھتے ، تاجروں اورصنعتکاروں کے اغواء برائے تاوان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پرایم کیوایم کی اپیل پرپرامن یوم سوگ منانے پرسندھ سمیت ملک بھرکے تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرزسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کاتہہ دل سے شکریہ کرتے ہیں
چیف جسٹس سپریم کورٹ اورنومنتخب وزیراعظم کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کاواقعات کانوٹس لیں
کراچی کی نمائندگی کی دعویداردیگرسیاسی ومذہبی جماعتوںآج کراچی کے تاجروں،صنعتکاروں اورعام عوام کے ساتھ انسانیت سوزسلوک پرکیوں خاموش ہیں،ان جماعتوں نے ابھی تک مظلومین کراچی کے ساتھ ہمدردی کے دوبول کیوں نہیں بولے؟
پیپلزپارٹی کادعویٰ تھاکہ لیاری پیپلز پارٹی کاگڑھ ہے لیکن جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کرکے پیپلزپارٹی نے ہی اب لیاری کو امن کمیٹی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصرکاگڑھ بنادیاہے
ڈپٹی کنوینرودیگراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی۔۔۔6؍ جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاری،سرکاری سرپرستی میں لاپتہ ایم کیوایم کے کارکنان پر بہیمانہ تشدد،سرکاری ٹارچرسیلوں میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل،دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے بہیمانہ قتل ،سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث قتل وغارت،بھتے ، تاجروں اورصنعتکاروں کے اغواء برائے تاوان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پرایم کیوایم کی اپیل پرجمعرات کو پرامن یوم سوگ منانے پرسندھ سمیت ملک بھرکے تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرزسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اورکہاہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کانوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے جوکسی صورت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کی اعلیٰ قیادت نے لیاری کو جرائم پیشہ عناصرکاگڑھ بنا دیاہے اورایسے حالات میں کراچی کے عوام سوچنے پرمجبورہوگئے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کافیصلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے پہلے بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کی پاداش میں شہرِقائدکوخاک وخون میں نہایاگیاتھا تاہم ایم کیوایم اب بھی اپوزیشن میں رہ کرسندھ کی تعمیر وترقی اورعوام خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریگی ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کےڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال واراکین رابطہ کمیٹی حیدرعباس رضوی،امین الحق اوراحمدسلیم صدیقی کے ہمراہ جمعرات کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اوران پر بہیمانہ تشددکے واقعات میں ہونیوالی ہلاکتوں پر ایم کیوایم کی اپیل پر سندھ بھر اور پاکستان کے مختلف علاقوں پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواہ اورآزادکشمیرمیں پرامن یومِ سوگ منایا گیاجس پرہم تاجروں ،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرزسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کے ممنون ومشکورہیں کہ انہوں نے ہمارے دکھ میں ہمارابھرپورساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیں اغواء،قتل اوربھتے کی پرچیوں کی شکل میں تازہ لہرنظرآرہی ہے،سندھ کی نئی جمہوری حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے فوری بعدقائداعظم کے مزارپرحاضری دینے کے بجائے دہشت گردوں کوسلام پیش کرنے جاتی ہے اوردہشت گردوں کوواضح پیغام دیتی ہے کہ وہ جس طرح تشدد، قتل ، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کررہے ہیں سندھ حکومت ان کی پشت پرہے۔انہوں نے گزشتہ روزنارتھ ناظم میں ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پردہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کل نارتھ ناظم آبادمیں سیکٹرآفس پردہشت گردوں نے دستی بم پھینکاتاہم وہاں کارکنان موجودنہیں تھے لہٰذاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ شہرِ قائدجوپہلے ہی نامناسب حالات سے دوچارتھااب سندھ گورنمنٹ کی جانب سے پیپلزامن کمیٹی گینگ وارکے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے شہرکے لوگوں کے پاس کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ اپنی حفاظت خودکریں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزجامع کلاتھ مارکیٹ میں ناظم آبادکے رہائشی ایم کیوایم کے ہمدردکوبھتہ نہ دینے کی پاداش میں قتل کیاگیا،ایک جانب دہشت گردپورے شہرمیں دندناتے پھررہے ہیں اورانہیں کوئی روکنے اوران سے پوچھنے والانہیں جبکہ دوسری طرف پولیس وشہرکے چپے چپے میں موجود قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارایم کیوایم کے دفاتراورکارکنان اورہمدردوں کے گھروں پربلاجوازغیرقانونی چھاپے ماررہے ہیں اورانہیں گرفتارکرکے عبرتناک اور انسانیت سوز تشدد کانشانہ بناکر ہلاک کررہے ہیں۔انہوں نے کراچی کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ کراچی کے غیورعوام اپنی حفاظت آپ کریں۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدابھی تک ہمارے 9کارکنان لاپتہ ہیں جن کاہمیں کچھ نہیں پتہ کہ کس حال میں ہیںآیا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا انہیں ماردیاگیاہے؟ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخارمحمدچوہدری اورنومنتخب وزیراعظم میاں نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان گرفتاری کے بعدسے انہیں لاپتہ کرنے کافی الفورنوٹس لیں اورقیمتی جانیں بچانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ حزب اقتداراورحزب اختلاف گاڑی کے دوپہیہ ہیں اورحزب اقتدارکی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کاعمل جاری رہاتویہ جمہوریت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کراچی کی نمائندگی کی دعویداردیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹرلسٹوں اورحلقہ بندیوں کیلئے جگہ جگہ دھرنے دیتی رہی لیکن آج کراچی کے تاجروں،صنعتکاروں اورعام عوام کے ساتھ جو سلوک کیاجارہاہے اس پران کی زبانیں کیوں بندہیں ان کی جانب سے ابھی تک مظلومین کراچی کے ساتھ ہمدردی کے دوبول کیوں نہیں بولے گئے؟۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے نومنتخب وفاقی حکومت وصوبائی حکومت سے درخواست کی کہ وہ کراچی میں دہشت گردوں کی روک تھام اورانہیں گرفتارکرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے انتہائی ڈھیمے لہجے میں کہاکہ پیپلزپارٹی کادعویٰ تھاکہ لیاری پیپلز پارٹی کاگڑھ ہے لیکن جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کرکے پیپلزپارٹی نے لیاری کوکالعدم امن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ذریعے جرائم پیشہ عناصرکاگڑھ بنادیاہے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے غم کواپناغم سمجھ کریومِ سوگ میں بھرپورساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ کی تقسیم کیخلاف ہیں ہم سندھ دھرتی کے بیٹے ہیں اس کوتقسیم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کوباربارمینڈیٹ دیاہے،اب اسٹینڈلینے کاوقت آگیاہے اورایم کیوایم ماضی کی روایات کوقائم رکھتے ہوئے تمام آئینی، قانونی اورجمہوری طریقے استعمال کریگی جواس کاحق ہیں۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کئی طرح کے آپریشن کاسامناکرچکی ہے اوروہ جماعتیں جن کی جڑیں عوام میں موجودہوں انہیں کوئی بھی آپریشن نقصان نہیں پہنچاسکتااب یہ بات اوروں کوبھی سمجھ لینی چاہئے۔آخرمیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پہلے بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کی پاداش میں شہرکوخاک وخون میں نہلایاگیاتھاتاہم ایم کیوایم سندھ کے وسیع ترمفاداوراس کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے اپوزیشن میں رہ کراپناجمہوری اور آئینی کرداراداکریگی۔