اے پی ایم ایس او کے تحت 6جون کو ملتوی ہونے والے’’ چوتھے کل کراچی اردو مباحثے کی‘‘ نئی تاریخ کا اعلان11جون2013ء کے بعد کیا جائے گا،اے پی ایم ایس او
کراچی۔۔۔6؍ جون 2013ء
آ ل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایس او کے تحت 6جون کو ملتوی ہونے والے’’ چوتھے کل کراچی اردو مباحثے کی‘‘ نئی تاریخ کا اعلان 11 جون2013ء کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 6 جون 2013ء کو اے پی ایم ایس او کے زیر انتظام جامعہ کراچی میں چوتھا کل کراچی اردو مباحثہ کرایا جانا تھا۔علاوہ ازیں اے پی ایم ایس او کے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ روز شہیدہونے والے ایم کیو ایم کے ہمدردوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔