نجی ٹی وی کے سینئر پینل پروڈیوسر کاظم حیدرکے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کا اظہارتعزیت
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین اللہ تعالیٰ کاظم حیدرمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوارلواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے
لندن۔۔۔6، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی کے سینئر پینل پروڈیوسر کاظم حیدرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کاظم حیدرمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)