Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر کے تین ہمدردوں کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں معصوم قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر کے تین ہمدردوں کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں معصوم قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
 Posted on: 6/6/2013 1
مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر کے تین ہمدردوں کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں معصوم قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا 
شہداء کی نماز جنازہ ذکریہ مسجد ملیر میں ادا کی گئی، رابطہ کمیٹی ارکان، حق پرست نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
شہداء کے جسد خاکی ان کی رہائشگاہوں سے اٹھایا گیا تو کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھی
تصاویر
کراچی ۔۔۔4، جون 2013ء 
گزشت دنوں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء اور بہیمانہ تشدد کے بعدشہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 98کے بزرگ کارکن عبد الوحید کے صاحبزادے مہتاب ، یونٹ98کی یونٹ کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فرحان ولد فیضان اورایم کیوایم کے ہمدرد توصیف شہیدکوسینکڑوں سوگواران کو آہوں اورسسکیوں میں معصوم قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شہیداء کی نمازجنازہ بعدنمازظہر ذکریہ مسجد میں اداکی گئی،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد،نثار پہنور، ارکان سندھ اسمبلی اشفاق منگی ،ندیم رازی ، نشاط ضیاء قادری ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان،ہمددردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔قبل ازیں شہداکاجسدخاکی ان کی رہائشگاہوں سے اٹھایاگیاتوکہرام مچ گیا،اس موقع پرہرآنکھ آشکبارتھی جبکہ شہدا ء کے لواحقین و عزیزواقارب شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔بعدازاں شہداء کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کی گئیں۔

12/24/2024 6:43:09 PM