احمد سلیم صدیقی اورسید امین الحق کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیاہے، اعلامیہ ایم کیوایم
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے
کراچی۔۔۔6،جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ارکان احمد سلیم صدیقی اورسید امین الحق کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیاہے۔ ایم کیوایم کے اعلامئے کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپر رابطہ کمیٹی میں مزید دوارکان کا اضافے کافیصلہ کیا ہے جس کے مطابق رابطہ کمیٹی میں ایم کیوایم کے سینئرارکان احمدسلیم صدیقی اور سید امین الحق کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔