Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے 04 کارکنان کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب حیدرآباد کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا


متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے 04 کارکنان کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب حیدرآباد کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
 Posted on: 6/5/2013 1
ایم کیوایم کے کارکنان قائد تحریک کی امن اور بھائی چارے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن برداشت کی بھی ایک حدہوتی ہے
ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی
حیدرآباد کی حق پرست عوام چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری اور نو منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء و قتل کا نوٹس لئے، متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے 04 کارکنان کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب حیدرآباد کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
تصاویر
حیدرآباد۔۔۔ 05جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے 04کارکنان کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب حیدرآباد کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔احتجاجی مظاہرے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی صابر حسین قائم خانی ،دلاور قریشی اور راشد خلجی سمیت ایم کیوایم حیدرآباد کے سیکٹرزو یونٹس اور حیدرآباد کی حق پرست عوام اور خواتین کثیر تعداد میں شریک تھے ۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ احتجاجی مظاہرہ کراچی میں جاری بانیان پاکستان کی اولادوں کی نسل کشی کے خلاف ہے اور اس مظاہرے کے زریعے حیدرآباد کی حق پرست عوام چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری اور نومنتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ریاستی اداروں کے ا ہلکاروں کے اس غیر قانونی ،غیر آئینی اقدام کے خلاف ایکشن لئے تاکہ کراچی کی عوام اس قتل غارتگری سے نجات حاصل کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہم امن کمیٹی کے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین امن اور بھائی چارے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن برداشت کی بھی ایک حدہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تودہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام اور سول سوسائٹی کے افراد آواز حق میں شامل ہوکر مظلوم عوام کی پکار ارباب اختیار تک پہچائے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے 04کارکنان کے قتل پر ایم کیوایم جانب سے کل یوم سوگ کے موقع پر حیدرآباد کے تاجر برداری اور ٹرانسپورٹ حضرات سے اپنا کاربار بند کرنے کی اپیل بھی کی۔جبکہ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری نے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اور ماورائے عدالت قتل پر سوموٹو ایکشن لیں کامطالبہ کیا ۔


12/24/2024 5:43:37 AM