Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات خواتین کے اسلامی، قانونی اور جمہوری تقدس، احترام اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم


ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات خواتین کے اسلامی، قانونی اور جمہوری تقدس، احترام اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 6/5/2013 1
ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات خواتین کے اسلامی، قانونی اور جمہوری تقدس، احترام اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم 
جب تک ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک خواتین کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے
خواتین پر ظلم، تشدد اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات بد نما داغ ہیں 
مدد گار نیشنل ہیلپ لائن کی رپورٹ پر حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کا اظہار تشویش
کراچی ۔۔۔5، جون 2013ء 
حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے پاکستان میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مدد گار نیشنل ہیلپ لائن کی 2013ء کی رپورٹ پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے چاروں صوبوں میں خواتین پر جسمانی ، ذہنی ، جنسی تشدد ، زیادتی ، گھریلو تشدد ، اغواء ، جبری شادیوں اور فرسودہ رسومات کے تحت خواتین کے استحصال کے واقعات کو خواتین کے اسلامی ، قانونی اور جمہوری تقدس ، احترام اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین پر تشدد ، ظلم و زیادتی کے بڑھتے واقعات ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اور سردارانہ نظام اور اس کی سوچ کا شاخسانہ ہیں اور جب تک ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ نہیں کیاجاتا اس وقت تک نہ تو خواتین کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں اسلامی ، قانونی اور جمہوری اقدار کے مطابق عملی طور پر حقوق میسر آسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں خواتین پرظلم ، تشدد اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات بدنما داغ ہیں جس پر آج ملک بھر کے ہر اسلام اور قانون پسند عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے منتخب اور معزز ایوانوں میں خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے کئی بل اور قرار دادیں منظور ہوچکی ہیں تاہم مدد گار نیشنل ہیلپ لائن کی 2013کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک بھر میں مظلوم خواتین آج بھی اپنے آئینی ، قانونی اور اسلامی حقوق سے محروم ہیں ۔ حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں خواتین پر تشدد ، ظلم اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فی الفور سدباب کاجائے اور مہذب معاشرے کی طرح ملک بھر میں خواتین کو ان کے بنیادی اسلامی اور قانونی حقوق کی فراہمی کیلئے عملی اور مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

12/24/2024 5:22:33 AM