قائد تحریک الطاف حسین نے بھی اپنی جدوجہد کے آغاز سے ہی خدمت خلق کو اولین ترجیح بنایا، عبد الوہاب
ملک میں نوجوانوں کا کوئی سچا ہمدرد ہے تو وہ صرف قائد تحریک الطاف حسین بھائی ہیں
اے پی ایم ایس او کے ۳۵ ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں خون کے عطیات دینے کی تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 06 جون2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین عبد الوہاب نے کہا ہے کہ خدمت خلق اللہ کے نزدیک افضل عمل ہے ،قائد تحریک الطاف حسین نے بھی اپنی جدو جہد کے آغاز سے ہی خد مت خلق کو اولین ترجیح بنایا اور اپنے کارکنان کو بھی لوگوں سے حسن سلوک اور انکی خدمت کا درس دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس اوکے ۳۵ ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں خون کے عطیات دینے کی تقریب کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ خدمت خلق کمیٹی کا قیام ملکی تاریخ میں ایک انوکھی روایت کی بنیاد بنا کہ جب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لیڈر نے عملی میدا ن میں عوام کی خدمت کا آغاز کیا ۔انھوں نے کہا کہ ۳۵ سال قبل قائد تحریک نے جوپودا لگایا تھا آج ایک تناور درخت بن گیا ہے اور اے پی ایم ایس او میں شامل نوجوانوں کی بڑی تعداد اس بات کی دلیل ہے کہ اگر اس ملک میں نوجوانوں کا کوئی سچا ہمدرد ہے تو وہ صرف قائد تحریک الطاف حسین ہیں ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی رکن فیضان شیخ اور احمر فلسطینی سمیت کالج کے پرنسپل، اساتذہ کرام ،طلبا ء اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عطیات دینے کے موقع پر طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا او ر اساتذہ کرام نے اے پی ایم ایس او کی جانب سے اس نیک عمل کو سراہا ۔قبل ازیں عبد الوہاب نے اساتذہ کرام کو ۱۱ جون کو ہونے والے عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔