Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کی سرکاری سرپرستی کا مجرمانہ کھیل ختم کیا جائے، حق پرست اراکین سینیٹ


سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کی سرکاری سرپرستی کا مجرمانہ کھیل ختم کیا جائے، حق پرست اراکین سینیٹ
 Posted on: 6/5/2013 1
سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کی سرکاری سرپرستی کا مجرمانہ کھیل ختم کیا جائے، حق پرست اراکین سینیٹ
لیاری گینگ وار کو فی الفور لگام دی جائے اور آئین و قانون کو مذاق بنانے کے بجائے جرائم پیشہ دہشت گردوں اور ان کی کمین گاہوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، حق پرست سینیٹرز 
لیاری گینگ وار کی بھتہ وصولی، شہریوں کے اغواء برائے تاوان اور تشدد سے قتل کرنے کی بڑھتی وارداتوں پر اظہار مذمت
کراچی ۔۔۔5، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سینیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سفاک اور جرائم پیشہ دہشت گردوں کی صنعتکاروں ، تاجروں ، دکانداروں سے بھتہ وصولی،شہریوں کے اغواء برائے تاوان اور تشدد سے قتل کرنے کی وارداتوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے اور سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کی سرکاری سرپرستی کا مجرمانہ کھیل ختم کیاجائے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ لیاری گینگ وار کو حاصل سندھ حکومت کی پشت پناہی کے باعث جرائم پیشہ اور سفاک دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں اور اب وہ لیاری اور اس کے اطراف کے علاقوں سے نکل کر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بھتہ وصولی ، اغواء برائے تاوان اور بے گناہ شہریوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کرنے کی وارداتیں دیدہ دلیری کے ساتھ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گینگ وار کے دہشت گرد وں نے آج صبح بھی ملیر سے ایم کیوایم کے چار ہمدردوں کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیاگیا ہے جبکہ اس سے قبل ماڑی پور میں ایم کیوایم ماڑی پور سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد بابر کو بھی ان کے گھر میں گھس کو فائرنگ کرکے بیدردی شہید کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لیاری گینگ وار اور اس میں شامل انسانیت سے عاری سفاک اور قاتل دہشت گرد وں کی سرپرستی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا عمل کسی طرح بھی شہر کراچی اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب حکومت اور عوام کے محافظ اداروں کی ناک کے نیچے ہی دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیاں کریں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں کس طرح سے امن کے قیام کے دعوؤں کو عملی شکل دی جاسکتی ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ ، سماج دشمن ، سفاک دہشت گردوں کی حکومتی سرپرستی ان افراد کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ لیاری گینگ وار کی شہر کراچی میں مزید سرکاری سرپرستی کراچی کی معیشت کو تباہی کے دہانے پرپہنچا کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ حق پرست اراکین سینیٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لیاری گینگ وار کو فی الفور لگام دی جائے اور آئین و قانون کو مذاق بنانے کے بجائے جرائم پیشہ دہشت گردوں اور ان کی کمین گاہوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔

12/24/2024 6:12:42 AM