Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو فی الفور بحفاظت بازیاب کرایا جائے، انچارج و اراکین ایم کیوایم ایلڈر زونگ


ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو فی الفور بحفاظت بازیاب کرایا جائے، انچارج و اراکین ایم کیوایم ایلڈر زونگ
 Posted on: 6/5/2013 1
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو فی الفور بحفاظت بازیاب کرایا جائے، انچارج و اراکین ایم کیوایم ایلڈر زونگ
قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری روش اختیار کئے ہوئے ہیں
کراچی ۔۔۔5، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ ایلڈرزونگ کے انچارج و اراکین نے سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے متعددکارکنان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ماورائے آئین اور قانون اقدامات کا نوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے لاپتہ ذمہ داران و کارکنان کو سرکاری حراست سے فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکار وں کی جانب سے بلاجواز ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو نہ صرف دفاتر اور گھروں پرچھاپہ مار کارروائیاں کرکے گرفتار کیاجارہا ہے بلکہ انہیں راستوں سے شناخت کے بعد اغواء کیاجارہا ہے اور انسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنوں کا گرفتاریوں کے بعد لاپتہ ہوجانا اور کسی بھی قانون نافذ کرنیو الے ادارے کی جانب سے گرفتار شدگان کی گرفتاری ظاہر نہ کرنا انتہائی سنگین صورتحال ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر جمہوری روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے انچارج و اراکین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری حراست سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بحفاظت بازیابی کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں اور ایم کیوایم کے خلاف غیر جمہوری ، غیر آئینی اور غیر قانونی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔

12/24/2024 6:17:06 AM