Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے چارہمدردوں کے اغواء اورقتل کے واقعہ پر کل سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔


ایم کیوایم نے چارہمدردوں کے اغواء اورقتل کے واقعہ پر کل سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
 Posted on: 6/5/2013 1
ایم کیوایم نے چارہمدردوں کے اغواء اورقتل کے واقعہ پر کل سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
حق پرست عوام قتل وغارتگری ،کراچی میں صنعتکاروں ، تاجروں اور شادی ہال مالکان سے بھتوں کی وصولی اورانہیں قتل کی دھمکیاں دینے کے خلاف جمعرات کو اپنا کاروبار اورٹرانسپورٹ بطوراحتجاج بند رکھیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔5،جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے ملیر میں ایم کیوایم کے چار ہمدردوں کے اغواء اور قتل کے المناک واقعہ پر کل بروز جمعرات کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم ملیرسیکٹر یونٹ 98 کے بزرگ کارکن عبدالوحید کے صاحبزادے مہتاب شہید ، یونٹ 98 کی کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فرحان شہید، ایم کیوایم کے دیگرہمدرد توصیف شہید اور فرحان شہیدکے سفاکانہ قتل ، گزشتہ دنوں ایم کیوایم کے کارکنوں وہمدردوں کے مسلسل قتل عام ، کراچی میں صنعتکاروں ، تاجروں اور شادی ہال مالکان سے بھتوں کی وصولی اورانہیں قتل کی دھمکیاں دینے کے خلاف کل بروزجمعرات پورے سندھ میں پرامن یوم سوگ منائیں اور اس کھلے ظلم وبربریت کے خلاف اپنا کاروبار اورٹرانسپورٹ بطوراحتجاج بند رکھیں۔

12/21/2024 6:18:54 AM