مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء اوربہیمانہ تشدد سے ایم کیوایم کے تین ہمدردوں کی شہادت اور ایک ہمدرد کے شدید زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
ایم کیوایم کے خلاف جاری غیر جمہوری ، غیر آئینی اور غیر قانونی کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے
لندن۔۔۔5، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 98کے بزرگ کارکن عبد الوحید کے صاحبزادے مہتاب ، یونٹ98کی یونٹ کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فرحان ولد فیضان ،ایم کیوایم کے ہمدرد توصیف شہید اور فرحان ادریس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہتاب شہید ، فرحان شہید ، توصیف شہید کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ایم کیوایم کے خلاف جاری غیر جمہوری ، غیر آئینی اور غیر قانونی کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مہتاب شہید ، فرحان شہید ، توصیف شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور فرحان ادریس کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ (آمین)