Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی۔


کراچی میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی۔
 Posted on: 6/4/2013 1
کراچی میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی۔
شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا بنیادی فرض ہے۔
کراچی04۔۔۔ جون2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں جاری پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہلیان کراچی کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی اور ترسیل میں رکاوٹ کو کبھی اداروں میں تصادم کا شاخسانہ قرار دیا جاتا ہے تو کبھی بجلی کے بحران کو اس کی وجہ قرار دیا جاتا ہے عوام ان حیلے بہانوں سے تنگ آچکے ہیں اورپانی جیسے بنیادی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں ۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی ہم اپنے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے صوبہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے لیکن پانی کی قلت کے خلاف عوام کے شدید احتجاج پر بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری اورحکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کے بحران کو ختم کروائیں اور پانی کی شہر کے ہر علاقہ میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔

12/24/2024 5:41:24 AM