آج11:30بجے سندھ ہائیکورٹ میں 8لاپتہ کارکنان کی سرکاری اداروں کی حراست سے بازیابی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔
پٹیشنر قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ہیں جبکہ پٹیشن کی پیروی بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے
کراچی ۔۔۔4، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج منگل صبح 11:30بجے سندھ ہائی کورٹ میں گرفتاری کے بعد ایم کیوایم کے 8لاپتہ کارکنان کی سرکاری اداروں کی حراست سے بازیابی کیلئے پٹیشن دائر کی جائے گی ۔پٹیشن قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے دائر کریں گے جبکہ پٹیشن کی پیروی بیرسٹر فروغ نسیم اور مقیم عالم ایڈووکیٹ کریں گے ۔