قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم کے ترجمان کی مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور رہنماء اسحق ڈار سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید
کراچی ۔۔۔3، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر منعقدہ اجلاس کے دوران ایم کیوایم کے رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ، سینیٹر بابر خان غوری ، منتخب رکن اسمبلی خالد مقبول صدیقی کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا پر مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور رہنما اسحاق ڈار سے ملاقاتوں کے جو بھی خبریں نشر ہوئی ہیں وہ بے بنیاد ہیں ۔