ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن پرویز احمد کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔۔02جون 2013ء
متحدہ قو می مو منٹ کے قا ئد جنا ب الطا ف حسین نے ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کا رکن پر ویز احمد کے انتقا ل پرگہرے اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جنا ب الطاف حسین نے مر حوم کے سو گو ار کواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کا رکنان آپ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں ۔جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اﷲتعالی مر حو م کوجنت الفردوس میں اعلی مقا م عطا فر ما ئے اور سو گو ار لو احقین کو صبر جمیل عطا کر ے۔ (آمین)