Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایا جائے ، رابطہ کمیٹی


کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایا جائے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/2/2013 1
کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایا جائے ، رابطہ کمیٹی
لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر قبضے کرکے مورچے قائم کرلئے ہیں
پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کچھی برادری کے گھروں پرقبضہ ختم کرانے کے بجائے کچھی برادری کو اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے
کچھی برادری کو جان ومال کامکمل تحفظ فراہم کیا جائے ،ارباب اختیارواقتدار سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔2،جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے علاقے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے قبضوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری کے گھروں پر قبضہ ختم کرایا جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے لیاری اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے کچھی برادری پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ،گزشتہ کئی دنوں کے دوران لیاری گینگ وارکے دہشت گرد، لیاری کے مختلف علاقوں میں قتل وغارتگری کرکے کچھی برادری کے درجنوں افراد ہلاک وزخمی کرچکے ہیں لیکن آج تک نہ تو لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی اورنہ ہی کچھی برادری کے افراد کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی قتل وغارتگری اور غنڈہ گردی کے باعث حاجی بچل روڈ، جونا کلری کچھی برادری کے درجنوں خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبورہوگئے تھے اوران دہشت گردوں نے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے گھروں پر قبضے کرکے وہاں مورچے قائم کرلئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کچھی برادری کے گھروں پرلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرانے کے بجائے کچھی برادری کو اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے اورکچھی برادری کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے علاقے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وار کے قبضوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ، کچھی برادری کے گھروں پرقبضہ ختم کرایا جائے، کچھی برادری کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے اور لیاری میں کچھی برادری کے افراد کی جان ومال سے کھیلنے والے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔

12/24/2024 5:46:00 AM