قمرعلی عباسی کا انتقال ادب کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے، قائدتحریک الطاف حسین
قمرعلی عباسی کے انتقال سے دنیائے ادب میں پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پرنہیں ہوسکے گا
بین الاقوامی شہرت یافتہ کالم نگار،ادیب اورمصنف قمرعلی عباسی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔2،جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمغہ امتیاز پانے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ کالم نگار، ادیب اورمصنف قمرعلی عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے دنیائے ادب میں قمرعلی عباسی کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قمرعلی عباسی کا انتقال ادب کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے اورانکے انتقال سے دنیائے ادب میں پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پرنہیں ہوسکے گا۔ جناب الطاف حسین مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے ۔(آمین)