ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رکن وسابق نائب ناظمہ کراچی سینیٹرنسرین جلیل نے ماہرتعلیم وفیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹس کمیٹی کے رکن پروفیسراظفررضوی کی شہادت پرسوگوارلواحقین سے اظہارِتعزیت
اظفررضوی جیسے انتہائی نفیس اورسادہ طبیعت لوگ صدیوں میں پیداہوتے ہیں ان کاقتل کسی صورت قومی سانحہ سے کم نہیں،نسرین جلیل
کراچی:۔۔۔۔یکم؍جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن و سابق نائب ناظمہ کراچی سینیٹرنسرین جلیل نے ممتازماہرتعلیم وسماجی رہنماء، ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹراورفیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹس کمیٹی کے دیرینہ رکن پروفیسر اظفررضوی کودرائیورسمیت فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورفیڈرل بی ایریا میں واقع اظفررضوی شہیدکی رہائشگاہ جاکرسوگوارلواحقین ،غمزدہ مدحوں اورتمام طلبہ وطالبات سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیاہے۔اس موقع پر سینیٹرنسرین جلیل نے اظفررضوی شہیداوران کے ڈرائیور کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔انہوں نے کہاکہ اظفررضوی جیسے انتہائی نفیس اورسادہ طبیعت لوگ صدیوں میں پیداہوتے ہیں ان کاقتل کسی صورت قومی سانحہ سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ اظفررضوی ہمارا کراچی پروگرام کے روح رواں تھے جنہوں نے ہماراکراچی پروگرام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیااوراپنی تمام توانائی اس پروگرام کوکامیاب بنانے میں سرف کی وہ قابل ستائش ہے جس پرکراچی کے عوام انہیں ہمیشہ یادرکھیں گے۔سینیٹرنسرین جلیل نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ اظفررضوی کے المناک قتل میں ملوث دہشت گردوں کو جلداز جلدگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورکراچی کے شہریوں کوجان و مال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔