ایم کیوایم نے قومی اسمبلی میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کمیٹی
اپوزیشن میں شامل سیاسی ومذہبی جماعتیں ملک وقوم کے وسیع ترمفاد اور بھائی چارے کے فروغ کیلئےقومی اسمبلی میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں
سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکے تعین کیلئے ایم کیوایم سے رابطے کرنے والوں سے اظہار تشکر
کراچی ۔۔۔یکم ، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپوزیشن میں شامل سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک وقوم کے وسیع ترمفاد اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے قومی اسمبلی میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کوووٹ دیکر پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نئی مثال قائم کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے وفاق اور صوبہ سندھ کی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ کیا ہے اور ایم کیوایم ، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کے فروغ، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپورکردار اداکرے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکے تعین کیلئے ایم کیوایم سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے ارکان سے رابطے کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، جمہوریت پسند جماعت ہے جوبات چیت اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے تاہم اس مرتبہ ایم کیوایم نے قومی اسمبلی میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے اپوزیشن میں شامل سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک وقوم کے وسیع ترمفاد اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے قومی اسمبلی میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔