Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماہرتعلیم ومعروف سماجی رہنماء اورفیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹس کمیٹی کے رکن اظفررضوی شہیدکویٰسین آبادقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا


ماہرتعلیم ومعروف سماجی رہنماء اورفیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹس کمیٹی کے رکن اظفررضوی شہیدکویٰسین آبادقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 6/1/2013 1
ماہرتعلیم ومعروف سماجی رہنماء اورفیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹس کمیٹی کے رکن اظفررضوی شہیدکویٰسین آبادقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
اظفررضوی شہیدکے نمازجنازہ ڈھاکہ ہاؤس فیڈرل بی ایریامیں اداکی گئی،نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی اورایم کیوایم ذمہ داران وکارکنان سمیت مختلف سماجی وفلاحی تنظیموں،علمی وادبی شخصیات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے افرادکی شرکت 
کراچی:۔۔۔۔یکم؍جون2013ء
ممتاز ماہرتعلیم وسماجی رہنماء ، ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹرکے کارکن اورفیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹس کمیٹی کے دیرینہ رکن پروفیسر اظفررضوی شہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یٰسین آبادکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیااس سے قبل اظفررضوی شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازعصران کی رہائشگاہ ڈھاکہ ہاؤس واقع فیڈرل بی ایریانزد نذیر حسین یونیورسٹی روڈپراداکی گئی ۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل،خالدسلطان،اسلم آفریدی،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خالدبن ولایت،انوررضا،افتخارعالم،ایم کیوایم شعبہ کے ارکان،فیڈرل بی ایریاسیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران ، کارکنان ،طلباء،ہمدردوں اور اظفررضوی شہیدکے عزیزواقارب کے علاوہ علمی وادبی شخصیات،کراچی پریس کلب وکراچی آرٹس کونسل کے اراکین، مختلف فلاحی وسماجی انجمنوں کے عہدیداران اور فیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹ کمیٹی کے ارکان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اور اظفررضوی کوانکی علمی،ادبی،سماجی اورتحریکی خدمات پرزبردست خراج تحسین وسلام تحسین پیش کرتے ہوئے شہیدکی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔واضح رہے کہ اظفررضوی کوموٹرسائیکل پرسوارنامعلوم دہشت گردوں نے اس وقت کریم آبادکے مقام پرکارپرفائرنگ کرکے قتل کردیاجب وہ اپنے ڈرائیورکے ہمراہ جارہے تھے ،فائرنگ سے ان کے ڈرائیوربھی شہیدہوگئے تھے۔



12/24/2024 6:10:24 AM