کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔31مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ146کے شہید کارکنان محمد نعیم اور محمد شہزاد کی ہمشیرہ عذرہ پروین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 119 کے کارکن شمس الحسن کی والدہ محترمہ انوری وارثی ،لانڈھی سیکٹر یونٹ84کے کارکن اعظم کی ہمشیرہ نجمہ پروین اورلیاقت آباد سیکٹر یونٹ161کے کارکن دانش علی خان کے والد افسر علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)