جناب الطاف حسین کا محمد فاروق اور محمد اقبال میر بحرکے انتقال پراظہار افسوس
لندن۔۔۔31مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر یوسی5کے کمیٹی ممبرمحمد فاروق اور ٹھٹھہ زون یونٹ گھارو کے کارکن محمد اقبال میر بحر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)