Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمباکو نوشی مضر صحت ہے جس کے استعمال سے ہر سال لاکھوں افراد موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، الطاف حسین


تمباکو نوشی مضر صحت ہے جس کے استعمال سے ہر سال لاکھوں افراد موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 5/31/2013
تمباکو نوشی مضر صحت ہے جس کے استعمال سے ہر سال لاکھوں افراد موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، الطاف حسین
تمباکو نوشی کے استعمال سے پھیپڑوں، منہ کے سرطان اور دل کے عارضے سمیت دیگر موذی بیماریاں جنم لیتی ہیں
انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
تمباکو نوشی کرنے والے تمام افراد خصوصاً نوجوان فوری طور پر تمباکو نوشی ترک کردیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
لندن۔۔۔31،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ تمباکو نوشی مضرصحت ہے جس کے استعمال سے ہرسال لاکھوں افرادموت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ انسدادتمباکونوشی کے عالمی دن کے موقع پرتمباکونوشی کے نتیجے میں انسانی صحت کوپہنچنے والے نقصانات کے بارے میں عوام الناس کوشعوروآگہی فراہم کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمباکونوشی کے استعمال سے پھیپڑوں،منہ کے سرطان اوردل کے عارضے سمیت دیگرموذی اورجان لیوابیماریاں جنم لیتی ہیں جو خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ نہ صرف انسانی صحت بلکہ تمباکواستعمال کرنے والے فردکے اہلخانہ اورماحول کوناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمباکونوشی کے استعمال سے پھیلنے والی موذی اورجان لیوابیماریوں کا شکارہوکر ہر سال لاکھوں افرادزندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمباکونوشی کے مضراثرات کااندازاس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ عالمی سطح پرسب سے زیادہ اموات تمباکونوشی کے سبب ہی ہوتی ہیں۔جناب الطاف حسین نے تمباکونوشی کرنے والے تمام افرادخصوصاً نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اپنے پیاروں کی خاطرفوری طور پر تمباکو نوشی ترک کردیں اورخوشگوارزندگی گزارکراپنے اہل خانہ کا سہارابننے۔

12/24/2024 5:22:03 AM