ایم کیوایم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ (OfficialMQM) ہیکرز کے حملے کے بعد بحال کردیا گیا، ترجمان
کراچی ۔۔۔31،مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کا ٹوئٹراکاؤنٹ (OfficialMQM) ہیکرز کے حملے کے بعد بحال کردیا گیاہے۔ ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان کے اعلامیئے کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ایم کیوایم کا ٹوئٹراکاؤنٹ (OfficialMQM)ہیک کرلیا گیا تھا۔ ترجمان نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ ہیکرز کے حملے کے چند منٹ بعد یہ اکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے ۔