Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غیر منطقی ہے، نو منتخب حق پرست اراکین قومی اسمبلی


وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غیر منطقی ہے، نو منتخب حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 5/31/2013
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غیر منطقی ہے، نو منتخب حق پرست اراکین قومی اسمبلی
پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا
کراچی:۔۔۔31،مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرکے یکم جون سے پیٹرول کی قیمتوں 2روپے 18 پیسے کے ہوش ربا اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے غیرمنطقی اقدام قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیکرغریب عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈالنے کاسلسلہ بندکیاجائے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک بھرکے غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور فاقہ کشی اور کسمپرسی کی کربناک زندگی گذارنے پر مجبورہیں جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میںیکمشت2روپے18فی لیٹراضافے سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگاجس کابراہ راست اثر غریب عوام پرپڑے گاجوپہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب ملک کااقتدارنئی حکومت کے سپرد ہونے جارہا ہے اورنئی حکومت کی جانب سے سال نوکے بجٹ پرملک کے غریب عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں،نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ملک کے غریب عوام کیساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ سے مطالبہ کیاکہ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں2روپے18پیسے فی لیٹراضافے کافی الفورنوٹس لیاجائے اورپیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔

12/24/2024 5:18:13 AM