متحدہ قومی موومنٹ کا ٹیوئٹر اکاؤنٹ (OfficialMQM) ہیک کرلیا گیا
سازشی عناصر نے ٹیوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے
آج شام 5 بجے سے ( OfficialMQM )سے آنے والے پیغامات کوقطعی اہمیت نہ دی جائے، شعبہ اطلاعات
کراچی ۔۔۔31،مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کا ٹیوئٹراکاؤنٹ (OfficialMQM) ہیک کرلیا گیا ہے ۔ ایک اعلامیئے میں شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشیں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ سازشی عناصر نے آج ایم کیوایم کے ٹیوئٹراکاؤنٹ(OfficialMQM) کو ہیک کرکے اس اکاؤنٹ کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے عوام سے کہاکہ وہ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے ایم کیوایم کے ٹیوئٹراکاؤنٹ ( OfficialMQM )سے آنے والے پیغامات کوقطعی اہمیت نہ دیں۔