Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کو بدنام کرنے کیلئے ایک خفیہ ادارے میں شامل بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تیار کی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کو بدنام کرنے کیلئے ایک خفیہ ادارے میں شامل بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تیار کی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/30/2013
ایم کیوایم کو بدنام کرنے کیلئے ایک خفیہ ادارے میں شامل بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تیار کی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی 
ایک خفیہ ادارے کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کو یہ خود ساختہ اور من گھڑت رپورٹس پہنچائی گئی ہیں کہ ایم کیوایم انہیں نقصان پہنچانا چاہتی ہے
اگر کسی خفیہ ادارے کے پاس اس قسم کی اطلاعات ہیں تو وہ اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟
ایم کیوایم کو بدنام کرنے اور اسکے بارے میں بدگمانیاں پیدا کرنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟
یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے لہٰذا ان اطلاعات کا فوری نوٹس لیا جائے من گھڑت رپورٹس کی تحقیقات کرائی جائے، صدر آصف زرداری، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسہ اور نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی سے پرزور مطالبہ
ایم کیوایم اس قسم کی گھٹیا سیاست پر یقین نہیں رکھتی، وہ آزادیء صحافت اور اختلاف رائے کا دل سے احترام کرتی ہے
صحافتی تنظیمیں ان گھناؤنی سازشوں کا فوری نوٹس لیں اور سازشی عناصر کی گھٹیا سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں
کراچی ۔۔۔30 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم کوپاکستان اوردنیابھرمیں بدنام کرنے کیلئے ایک خفیہ ادارے میں شامل بعض عناصرکی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تیارکی گئی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم نہایت ذمہ داری کے ساتھ یہ بات ریکارڈ پرلارہے ہیں کہ ایک سازش کے تحت ایک خفیہ ادارے کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کویہ خودساختہ اور من گھڑت رپورٹس پہنچائی گئی ہیں کہ ایم کیوایم انہیں نقصان پہنچاناچاہتی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ان بے بنیاد رپورٹس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگرکسی خفیہ ادارے کے پاس اس قسم کی اطلاعات ہیں تووہ اس میں ملوث افرادکوگرفتارکرکے بے نقاب کیوں نہیں کیاجاتا، ٹی وی اینکرزتک بے بنیادرپورٹس پہنچاکرایم کیوایم کوبدنام کرنے اوراس کے بارے میں بدگمانیاں پیداکرنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کوبدنام کرنے کیلئے اس پر جناح پور اوراسی طرح کے دیگر من گھڑت، بے بنیاد اورشرانگیز الزامات لگائے گئے لیکن بعد میں الزامات لگانے والے عناصر نے خود ہی ان کی تردیدکی۔آج پھر ایم کیوایم کوبدنام کرنے کیلئے اس پر گھٹیاالزامات لگائے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اس قسم کی گھٹیا اور گھناؤنی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، وہ آزادیء صحافت اور اختلاف رائے کادل سے احترام کرتی ہے اورصحافتی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان گھناؤنی سازشوں کا فوری نوٹس لیں اورسازشی عناصر کی گھٹیاسازشوں کواپنے اتحادسے ناکام بنائیں۔رابطہ کمیٹی نے صدر آصف زرداری، نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ اورنگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عارف نظامی سے پرذورمطالبہ کیا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے لہٰذا ان اطلاعات کافوری نوٹس لیاجائے،ان من گھڑت رپورٹس کی تحقیقات کرائی جائے اورجو عناصر بھی ان گھناؤنی سازشوں میں ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے اورنجی ٹی وی کی جن خاتون اینکر کومن گھڑت رپورٹس کی بنیاد پر خوفزدہ کیاجارہاہے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

12/24/2024 5:16:43 AM