Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام برسلزمیں یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام برسلزمیں یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 5/30/2013
ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام برسلزمیں یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء قائدتحریک جناب الطاف حسین پرلگائے گئے بے بنیاداورجھوٹے الزامات پرسراپااحتجاج
جھوٹے اوربے بنیادالزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
بیلجیئم :۔۔۔30، مئی 2013ء
ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام یورپ کے دارالخلافہ برسلزمیںیورپین پارلیمنٹ کے سامنے قائدتحریک جناب الطاف حسین پربے بنیاداورمن گھڑت الزام لگانے اور طالبان کے حمامی سیاسی رہنماء کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیااوریورپیئن پارلیمنٹ میں ایک مذمتی قراردادپیش کی گئی۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم بیلجیئم کے ذمہ داران،کارکنان،ایم کیوایم کے ہمدردخصوصاً خواتین ، بزرگ،نوجوان اوربچوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورلاکھوں کروڑوں عوام کے ہردل عزیزقائد پر بے بنیاداورجھوٹے الزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائدتحریک جناب الطاف حسین سے مکمل اظہاریکجہتی کیاگیا۔ایم کیوایم کی ٹی شرٹس میں ملبوس مظاہرین نے پلے کارڈز اوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر احتجاجی اورمذمتی نعرے درج تھے اس موقع پرمظاہرین کی جانب سے وقفے وقفے سے قائد تحریک الطاف اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔مظاہرے کے شرکاء نے عمران خان سے پرزورمطالبہ کیاکہ وہ پاکستان کی98فیصدمظلوم عوام اوران کے رہنماالطاف حسین سے فی الفورمعافی مانگیں، جھوٹے اور بنیادالزامات سے کروڑوں عوام کی دل آزاری ہوئی ہے،مظاہرین نے یورپین پارلیمنٹ سے پاکستان بالخصوص کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ان میں بے گناہ حق پرست عوام کے قتل کافی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔




12/24/2024 5:22:00 AM