Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ، وحشیانہ تشدد،ماورائے عدالت قتل اور 9 کارکنان کی عدم بازیابی پر اظہار تشویش کارکنان کے بہیمانہ قتل اور لاپتہ کارکنان کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں سے رجوع اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، متفقہ فیصلہ


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس
 Posted on: 5/30/2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس 
کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ، وحشیانہ تشدد،ماورائے عدالت قتل اور 9 کارکنان کی عدم بازیابی پر اظہار تشویش
کارکنان کے بہیمانہ قتل اور لاپتہ کارکنان کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں سے رجوع اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، متفقہ فیصلہ
کراچی۔۔۔30، مئی 2013ء
آج متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد میں ہواجس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز اور رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ، حراست کے دوران ان پر وحشیانہ تشدد،کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات اورگرفتارکئے گئے 9 کارکنان کی عدم بازیابی پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم کے خلاف غیرقانونی ، غیرآئینی اورغیرانسانی اقدامات کے خلاف ہرسطح پر بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے مسلسل واقعات اور لاپتہ کارکنان کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے دنیا بھرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کوآگاہ کیاجائے گا۔



12/24/2024 5:07:57 AM