ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کی نماز جنازہ و تدفین میں اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان قومی صوبائی اسمبلی کی شرکت
کراچی ۔۔۔29، مئی 2013ء
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 183کے یونٹ انچارج سرفراز احمد کو پاپوش نگر اور ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن یاسر اقبال کو عظیم پورہ کے قبرستان اور ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 5-Eکے کارکن فیصل ملک کو محمد شاہ قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔سرفراز احمد شہید کی نما زجنازہ جامع مسجد گول مارکیٹ ناظم آباد ،یاسر اقبال شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ فیصل کالونی نمبر 5اور فیصل ملک کی نماز جنازہ جامع مسجد یونس نارتھ کراچی میں ادا کی گئی ۔شہداء کی نما زجنازہ او رتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عادل خان ،نثار پہنور ،خالد سلطان ، اسلم آفریدی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر ندیم احسان و دیگر اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی ، حق پرست نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سفیان یوسف ،اقبال محمد علی ،اقبال قادری ایڈووکیٹ، حق پرست نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی ، ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر ، شاہ فیصل سیکٹر اور قصبہ علیگڑھ سیکٹر ، نارتھ کراچی سیکٹرز کمیٹیوں کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔