ڈاکٹر عشرت العباد کے گورنر سندھ کے عہدے پر برقراررہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق ہی کرے گا، رابطہ کمیٹی
بعض میڈیا کے ذریعہ دیا جانے والا یہ تاثر غلط ہے کہ گورنر سندھ کے منصب کے حوالہ سے کوئی سوال رابطہ کمیٹی میں زیرغورہے یا
قائد تحریک جناب الطاف حسین، گورنر سندھ کے منصب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے
گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد ، وفاق کے نمائندے ہیں اوراسی حیثیت سے وہ خدمات انجام دے رہے ہیں
کراچی ۔۔۔29، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض میڈیاکے ذریعہ دیئے جانے والے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے منصب کے حوالہ سے کوئی سوال رابطہ کمیٹی میں زیرغورہے یا قائد تحریک جناب الطاف حسین، گورنر سندھ کے منصب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ ایک وضاحتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد ، وفاق کے نمائندے ہیں اوراسی حیثیت سے وہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گورنر سندھ کا حلف لینے سے قبل ہی ڈاکٹرعشرت العبادنے ایم کیوایم سے استعفیٰ دیدیا تھالہٰذا ڈاکٹر عشرت العباد کے گورنر سندھ کے عہدے پر برقراررہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق ہی کرے گا۔