لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں کچھی ، کاٹھیا واڑی ، بوہری اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو قتل و غارتگری ، بھتہ خوری کا نشانہ بنانے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا شدید اظہار مذمت
اولڈ ایریا بالخصوص کھارادر ، میٹھادر ، گارڈن اور رنچھوڑ لائن جیسے پرامن و کاروباری علاقے گینگ وار کے دہشت گردوں کی کارروائیوں سے بری طرح سے متاثر ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
لیاری میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔29، مئی 2013ء
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں لیاری کی کچھی ، کاٹھیا واڑی ، بوہری اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو قتل و غاررتگری ، بھتہ خوری کا نشانہ بنانے اور ان کی ا ملا ک کو نقصان پہچانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی عرصے سے لیاری گینگ وار کے دہشت گرداپنی جرائم پیشہ اور سماج دشمن سرگرمیوں میں کھلے عام مصروف ہیں اور گینگ وار کے دہشت گردوں کی کارروائیوں سے اولڈ ایریا باالخصوص کھارادر ، میٹھادر ، گارڈن اور رنچھوڑ لائن جیسے پرامن و کاروباری علاقے بری طرح سے متاثر ہیں جس کے باعث عام آدمی اور مزدور وں کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیاری کی کچھی ، کاٹھیاواڑی ، بوہری اور دیگر کمیونٹی کے افراد خالصتاً کاروباری ، مزدوری اور ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافی کو فی الفور بند کرایاجائے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور لیاری میں رہنے والے معصوم و بے گناہ افراد کو گینگ وار کے دہشت گردوں سے جان و مال کا تحفظ یقینی طور پر فراہم کیاجائے ۔