Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ماورائے عدالت قتل کئے گئے شہید کارکن اجمل بیگ کے صدمے سے باہر نہیں نکلی تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے مزید تین کارکنان کو شہید اور ایک کارکن کوزخمی کردیا، حیدر عباس رضوی


ایم کیوایم ماورائے عدالت قتل کئے گئے شہید کارکن اجمل بیگ کے صدمے سے باہر نہیں نکلی تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے مزید تین کارکنان کو شہید اور ایک کارکن کوزخمی کردیا، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 5/29/2013
ایم کیوایم ماورائے عدالت قتل کئے گئے شہید کارکن اجمل بیگ کے صدمے سے باہر نہیں نکلی تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے مزید تین کارکنان کو شہید اور ایک کارکن کوزخمی کردیا، حیدر عباس رضوی 
کل تک صرف اہل بلوچستان اپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر اٹھائے احتجاج کررہے تھے 
اب کراچی میں بھی ایک بار پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے
،ایم کیوایم کے 9 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں، حیدر عباس رضوی 
ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو مسلسل ہلاک وزخمی کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی 
دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر عوام اپنے علاقوں میں ویجلینس کمیٹیاں تشکیل دیں او ر اپنے موبائل فون کے ذریعہ کسی بھی مشکوک واقعے کی وڈیو فلم بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں یا میڈیا کوجاری کردیں۔ رابطہ کمیٹی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔29، مئی 2013 
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل تک صرف اہل بلوچستان اپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر اٹھائے احتجاج کررہے تھے اب کراچی میں بھی ایک بار پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ، ایم کیوایم کے 9 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جبکہ سادہ لباس اہلکار نجی گاڑیوں میں ہر روز ایم کیوایم کے کارکنوں کو اغواء کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کا سلسلہ اجمل بیگ کی ماورائے عدالت شہادت پر تھما نہیں ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مسلسل ہلاک وزخمی کیا جارہا ہے ، کہیں انہیں ایم کیوایم کا کارکن ہونے کی بنیاد پر براہ راست نشانہ بنایا جارہا ہے کہیں فرقہ واریت کی بنیاد پر شہید کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ماضی میں بھی کسی مخصوص گروہ کو دیوار سے لگانے کے ہولناک نتائج سب کے سامنے ہیں اور آج یہ سوال ایک مرتبہ پھر اٹھایاجارہا ہے کہ ارباب اختیار اس مذموم عمل کو بند کیوں نہیں کرارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو شہید و زخمی کرنے کے مسلسل واقعات کا فوری نوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے کارکنان کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں ۔ بدھ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین محترمہ نسرین جلیل ، آنسہ ممتاز انوار ، کنور نوید جمیل ، عامر خان ، اسلم آفریدی اور واسع جلیل کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایم کیوایم اپنے ماورائے عدالت قتل کئے گئے شہید ساتھی اجمل بیگ کے صدمے سے باہر نہیں نکلی تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے مزید تین کارکنوں کو شہید اور ایک کارکن کوزخمی کردیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں اوردہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر اپنے علاقوں میں ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں،ہرلمحہ چوکس رہیں، مشکوک گاڑیوں اورافراد پر کڑی نظررکھیں او ر اپنے موبائل فون کے ذریعہ کسی بھی مشکوک واقعہ کی وڈیو فلم بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں یا میڈیا کوجاری کردیں۔اسی طرح عوام اپنے اپنے علاقوں میں بغیرنمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں سوار سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کواغواء کرنے کے واقعات پر بھی کڑی نظررکھیں اورممکن ہوتو ان واقعات کی بھی وڈیو فلم بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں یا میڈیا کوجاری کردیں تاکہ بے گناہ شہریوں کو اغواء کرکے ماورائے عدالت قتل اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصرکی غیرقانونی اورغیرآئینی سرگرمیوں کو بے نقاب کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب ملک ایک نئے جمہوری دور میں قدم رکھ رہا ہے اور وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا عمل جاری ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور ملک کی اقتصادی شہ رگ کراچی میں وحشت وبربریت کا مکروہ رقص جاری ہے اور انسانی خون اس سفاکی سے بہایا جارہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ایم کیوایم کے ان کارکنوں کی فہرست پیش کی تھی جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں سے کسی وارنٹ اور جواز کے بغیر حراست میں لیا تھاتاہم گرفتاری کے بعد انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ ان ہی میں سے ایک کارکن اجمل بیگ جو برنس روڈ سیکٹر یونٹ 24 کے یونٹ انچارج بھی تھے انہیں حراست میں بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔انہوں نے کہاکہ بنیادی بات یہ ہے کہ قاتل خواہ کوئی بھی ہو ں لیکن ان کی کڑیاں اور تانے بانے ایک ہی جگہ جاکر ملتے ہیں۔ قاتلوں اور انکے سرپرستوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا قتل عام اور اردوبولنے والوں کی نسل کشی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مورخہ 18، مئی 2013ء کو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایم کیوایم کے یونٹ انچارج اجمل بیگ کو گرفتارکرکے حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ماورائے عدالت قتل کردیاتھا۔ عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اجمل بیگ کو برنس روڈ پر واقعہ حنفیہ مسجد سے اس وقت گرفتارکیا تھا جب وہ نماز ادا کررہے تھے، سادہ لباس میں ملبوس اہلکار جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے اورانہوں نے مسجد کی حرمت کا بھی پاس نہیں رکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ 28 مئی کو ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 5-E کے کارکن فیصل ملک جو اپنی کاسمیٹکس کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انہیں تین گولیاں لگیں اور چہرے پر لگنے والی ایک گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ فیصل ملک بھائی کی عمر 32 سال تھی اور سوگواران میں انہوں نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔ بروز منگل مورخہ28،مئی 2013ء کو شب تقریباً دس بجے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹر یونٹ 109 کے کارکن یاسراقبال ولد اقبال حسین شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، یاسر اقبال کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔(انا للہ وانا الہ راجعون)اسی طرح 29، مئی 2013ء کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ایم کیوایم ناظم آباد یونٹ 183 کے کارکن 40 سالہ سرفرازاحمد ولد احمد محمد اپنے بچوں کو ناظم آباد نمبر 6 بلاک 3-A سٹی فاؤنڈیشن اسکول پہنچے تو ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔(انا للہ وانا الہ راجعون)۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تیسر اواقعہ آج صبح تقریباً 8 بجے نیوکراچی کے علاقے 5-E میں پیش آیا جب ایم کیوایم یونٹ 140-A کے کارکن سید سلیم احمدگاڑی میں اپنے گھرسے بچوں کو لیکر 5-C اپوا اسکول یوپی موڑ کے قریب جارہے تھے کہ ہیلمٹ پہنے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار مسلح دہشت گرد نے ان پر فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں ایک گولی سید سلیم کے جبڑے اوردوگولیاں ان کے ہاتھ میں لگیں اوروہ شدیدزخمی ہوگئے ۔ انہیں شدیدزخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے ان واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو شہید وزخمی کرنے کے مسلسل واقعات کافوری نوٹس لیاجائے ، کارکنان کو شہید وزخمی کرنے والے مسلح دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اورایم کیوایم کے کارکنان کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔رابطہ کمیٹی نے یاسر اقبال شہیداور سرفرازاحمد شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حق پرست شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلوحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکن سید سلیم احمد کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔(آمین)



12/24/2024 8:24:12 AM