سرفراز احمد شہید ، یاسر اقبال شہید ، فیصل ملک شہید کے قاتلوں اور سلیم احمد کو زخمی کرنے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکیا جائے، الطاف حسین
منظم سازش کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت اور دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید وزخمی کیا جارہا ہے۔مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
لندن۔۔۔29،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم ناظم آباد سیکٹر ،یونٹ 183 کے یونٹ انچارج سرفراز احمد ، ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹر کے کارکن یاسر اقبال ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 5-Eکے کارکن فیصل ملک کے بہیمانہ قتل اور ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Aکے کارکن سلیم احمد کے فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان کو ماورائے عدالتقتل اور دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید وزخمی کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اور کارکنوں کو شہید وزخمی کرنے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے سرفراز احمد شہید ، یاسر اقبال شہید اور فیصل ملک شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سرفراز احمد شہید ، یاسراقبال شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔(آمین)جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹر ،یونٹ 148کے کارکن سید سلیم کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔