ماورائے عدالت قتل کیے گئے اجمل بیگ شہید کو ہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاک کالونی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
شہید کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شاہین کمپلیکس واقع آئی آئی چندریگر روڈ پر ادا کی گئی
نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، نو منتخب اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور شہید کے عزیز و اقارب کی شرکت
شرکاء جلوس جنازہ کی جانب سے اجمل بیگ کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سز ادینے کا پر زور مطالبہ
کراچی :۔۔۔28؍مئی2013ء
ریلوے کالونی مسجدکے باہرسے گرفتاری کے بعددوران حراست قانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکاروں کے بہیمانہ تشددسے ماورائے عدالت قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ بزنس روڈ سیکٹر یونٹ 24ریلوے کالونی کے انچارج اجمل بیگ شہیدکوہزاروں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان پاک کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاہے اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔اجمل بیگ شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازمغرب شاہین کمپلیکس واقع آئی آئی چندریگرروڈپراداکی گئی،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نثار احمد پہنور،عادل خان،نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،سابق اراکین اسمبلی ، بزنس روڈسیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹوں کے ذمہ داران،کارکنان،ایم کیوایم کے ہمدردوں اوراجمل بیگ شہیدکے عزیزواقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اوران کی مغفرت،درجات کی بلندی ، سوگواران کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پرجلوس جنازہ کے شرکاء نے دوران حراست اجمل بیگ کے ماوائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داراہلکاروں کی گرفتاری کاپرزورمطالبہ بھی کیا۔