Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلشن اقبال میں اسکول پر کریکرحملے کے واقعہ میں بھی ایم کیوایم کوملوث کرنا مضحکہ خیز ہے، ترجمان ایم کیوایم


گلشن اقبال میں اسکول پر کریکرحملے کے واقعہ میں بھی ایم کیوایم کوملوث کرنا مضحکہ خیز ہے، ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 5/1/2015 1
گلشن اقبال میں اسکول پر کریکرحملے کے واقعہ میں بھی ایم کیوایم کوملوث کرنا مضحکہ خیز ہے، ترجمان ایم کیوایم
کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے پشاور کی طرح ملک بھر کے اسکولوں پرحملوں کی کھلی دھمکی دی تھی، ترجمان
ایم کیوایم کے منتخب نمائندے اورذمہ داران حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں
ایم کیوایم کو دہشت گرد جماعت ثابت کرنے کیلئے ہرواقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سرتھو پاجارہاہے، ترجمان
محب وطن عوام کی عدالت اس قسم کے بھونڈے الزامات کویکسرمستردکرچکی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی، ترجمان
کراچی ۔۔۔ یکم مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ایک ٹی وی چینل پر نشرہونے والی اس خبرکوسراسرمضحکہ خیز،بے بنیاداورایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ قرار دیاہے جس میں یہ الزام لگایاگیاہے کہ گلشن اقبال میں اسکول پر کریکرحملے کے واقعہ میں بھی ایم کیوایم ملوث ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ پوری قوم کابچہ بچہ جانتاہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں اسکول کالج اور جامعات کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنانے والی کالعدم تنظیمیں ہیں جوان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں ۔پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پرحملے اوروہاں زیرتعلیم معصوم بچوں ، بچیوں اوراساتذہ کاوحشیانہ قتل کرنے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے پشاور کی طرح ملک بھر کے اسکولوں پرحملوں کی کھلی دھمکی دی تھی ۔ان دھمکیوں کے بعدایم کیوایم واحدجماعت ہے جس کے منتخب نمائندے اورذمہ داران حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں۔اسکولوں کے مالکان، پرنسپل اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کے پاس افغانستان ، علاقہ غیر اور کراچی کے مضافات میں موجودکالعدم جماعتوں کے دہشتگر دوں نے فون پر دھمکیاں دیں اور بھتہ طلب کیا اور اسکولوں پر دستی بموں کے حملے کئے گئے جبکہ سائٹ اور بلدیہ میں اسکولوں پر حملے کرکے مالکان پرنسپل اور بچوں کو شہید اور زخمی بھی کیا گیا وصولی اور اسکولوں پردستی بموں سے حملوں میں ملوث ہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ایم کیوایم کو دہشت گرد جماعت ثابت کرنے کیلئے کراچی میں ہونے والے ہرواقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سرتھو پا جارہاہے اورایک ٹی وی چینل پرنشرہونیوالی خبر کے مطابق پوری رابطہ کمیٹی، منتخب نمائندوں اورتمام ذمہ داروں کواس واقعہ میں ملوث کردیاگیاہے جوقابل مذمت ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ محب وطن عوام کی عدالت ماضی میں بھی اس قسم کے بھونڈے الزامات کویکسرمستردکرچکی ہے،اورآئندہ بھی مستردکرتی رہے۔ جبکہ کراچی کے دیگر علاقوں میں اسکولوں پر حملے ، دھمکیاں اور پرنسپل حضرات اور مالکان اور والدین خود اس بات کے گواہ ہیں کہ دراصل انہیں کون عناصر دھمکیاں دے رہے تھے ۔اس واقعہ کو ایم کیو ایم کی طرف موڑنا دراصل اصل مجرموں کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے ۔ اس طرح کے پروپیگنڈے سے کراچی کے شہری ، اسکول مالکان ، پرنسپل حضرات اور بچوں کے والدین متاثر نہیں ہونگے ۔ گی۔ترجما ن نے کہاکہ اس قسم کے بھونڈے الزامات سے باشعور عوام کو ایم کیوایم سے بدظن نہیں کیاجاسکتا البتہ ایم کیوایم پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کی جگ ہنسائی ضرور ہوگی۔

9/30/2024 6:31:40 PM