احمد سلیم صدیقی، جاوید کاظمی اور سیف یار خان کو تنظیمی کاموں میں معاونت کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا معاون مقرر کردیا گیا
کراچی ۔۔۔27، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ایک اعلان کے مطابق تحریک کے سینئر ساتھیوں احمد سلیم صدیقی ، جاوید کاظمی اور سیف یار خان کو تنظیمی کاموں میں معاونت کیلئے رابطہ کمیٹی کا معاون مقرر کیا گیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ تنظیم نو کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں کیا گیا ۔