نو منتخب رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر زڈاکٹر خالد مقبول، ڈاکٹر نصرت، ناصر جمال کی دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یاگار شہدائے حق پر حاضری اور فاتحہ خوانی
کراچی ۔۔۔26مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی نومنتخب رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت، ناصر جمال نے دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یاگار شہدائے حق پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شہداء کی مغفرت و بلند درجات، تحریک کے مشن ومقصد میں کامرانی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
دریں اثنا ایم کیوایم کی نومنتخب کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ندیم احسان،جوائنٹ انچارج ارشاد کمالی نے بھی دیگر اراکین کمیٹی کے ہمراہ یادگار شہدائے حق پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔